ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں روز بھی اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں روز بھی اضافہ

Tue, 16 Feb 2021 10:46:16    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں آئی تیزی کی وجہ سے گھریلو مارکیٹ میں مسلسل آٹھوین روز بھی آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو دہلی میں پٹرول 30 پیسے فی لیٹر بڑ ھ کر 89.29 روپے ہو گیا ۔ ڈیزل بھی 35 پیسے بڑھ کر 79.70 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ فی الحال ہر شہر میں تقریباََ دونوں اندھنوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔

نیا سال پیٹرولیم مصنوعات کے لئے اچھا نہیں رہا ۔ جنوری اور فروری میں اب تک مجموعی طور پر 20 دن ہی پٹرول مہنگا ہو ا ہے ، لیکن اتنے دنوں میں ہی یہ 05.48 روپے مہنگا ہوگیا ۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر ہیں ۔ نئے سال میں 20 دنوں کے دوران ڈیزل 05.83 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔


Share: